LIVE

کراچی: شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کب آئے گی؟

ویب ڈیسک
March 19, 2024
 

کل سے درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مطلع بھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے__فوٹو: فائل

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کل یعنی 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق  بحیرہ عرب میں سمندری ہوائیں دن میں نہیں چل رہی تھیں،  کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہے کہ سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

کل سے درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مطلع بھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔