LIVE

پاکستان اور بھارت کا دورہ آسٹریلیا، وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

سہیل عمران
March 19, 2024
 

رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے__فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔

رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت نے دورہ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔

ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی شامل ہیں اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک ٹیسٹ ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا۔