LIVE

پی سی بی ہیڈکوارٹر کے دفاترکو قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانےکا منصوبہ

فیضان لاکھانی
March 19, 2024
 

 پی سی بی  کرکٹ میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ، فوٹو: پی سی بی

قذافی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پلان میں پی سی بی  ہیڈ کوارٹر کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے اپنے ہیڈکوارٹر کے  دفاترکو  قذافی اسٹیڈیم سے شفٹ کرکے لاہور کے کرکٹ ہاؤس بلڈنگ لے جانےکا پلان بنایا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں قائم موجودہ دفاتر کو ہاسپٹالٹی باکسز  بنانے پر غور جاری ہے جب کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں صرف چیئرمین اور ضروری آپریشنل اسٹاف کا دفتر  ہوگا۔  

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ میوزیم تک عوام کی رسائی یقینی بنانےکے لیے اسے کسی پبلک مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے اسے ای لائبریری بلڈنگ میں منتقل کرنے پرغور جاری ہے۔