LIVE

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج روپےکی قدر میں استحکام رہا

ریاض اینڈی
March 19, 2024
 

فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ منڈیوں میں آج  روپےکی قدر میں  استحکام  رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ ایک پیسا مہنگا ہوکر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوکر 281 روپے 15 پیسے ہے۔