LIVE

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2، اردنی فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ارفع فیروز
March 20, 2024
 

اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اردنی ٹیم نے اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا— فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

اردن کی فٹبال ٹیم اسلام آباد بذریعہ ہوائی جہاز پہنچی اور ائیرپورٹ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے اردنی ٹیم کا استقبال کیا۔

اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اردنی ٹیم نے اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اور اردن کا مقابلہ 21 مارچ کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔