LIVE

استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی

افضل ندیم ڈوگر
March 20, 2024
 

طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہے اور انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی ہے: ترجمان پی آئی اے/ فائل فوٹو

 استنبول سے اسلام آباد  آنے والی  قومی ائیر لائن  پی آئی اے کی پرواز  میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

 ترجمان  پی آئی اے کے مطابق  بوئنگ777طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوئی،  طیارہ ٹیکسی وے پر پہنچا تھا کہ لینڈنگ گیئر میں نقص پیدا ہوگیا جس کے بعد کپتان ایمرجنسی بریک لگاکر  طیارے کو بورڈنگ برج پر لے گیا اور پرواز پی کے 704 کے مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاونج منتقل کردیا۔

پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہے اور انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  مسافروں کو ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔

 پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔