LIVE

ملتان سے منشیات دوحہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

افضل ندیم ڈوگر
March 20, 2024
 

 عملے نے ملتان ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 740 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی/ فوٹو:جیو نیوز

اے ایس ایف عملے نے  ملتان سے  منشیات دوحہ  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کی پرواز کے ایک مسافر سے 740 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

 مسافر معظم علی نے مذکورہ آئس ہیروئن بیگ کے آہنی فریم کے نیچے پیکٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔