LIVE

پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 21, 2024
 

عید الفطر کے موقع پر لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے مسافروں کیلئے خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی: حکام—فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے مطابق عیدالفطر پر شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کیلئے خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کردیں گے۔