LIVE

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

انیبہ ضمیر شاہ
March 21, 2024
 

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جا سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور  شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔