LIVE

گورنر سندھ کا صوبے کے دیگر شہروں میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
March 22, 2024
 

فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی طرح صوبے کے دیگر شہروں میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کی کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بچت ایکسپو میں میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کے دوران حیدرآباد، سکھر، مٹھی، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کراچی کی طرح آئی ٹی کورسز   کی کلاسوں کا آغاز کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ کراچی میں ایک سو کی تعداد میں 100 منزلہ عمارتوں کیلئے بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔