LIVE

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

اشرف ملخم
March 22, 2024
 

 آئندہ مالی سال کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا: ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹو فائل

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ترجیحاتی کمیٹی اسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ ترجیحاتی کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ تک جاری رہیں گے، کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لےگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی وفاقی وزارتوں اور محکموں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کا بجٹ تخمینہ بناتی ہے، کمیٹی حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی بجٹ مختص کرنےکیلئےسفارشات تیار کرتی ہے۔