LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 265 پوائنٹس گرگیا

ویب ڈیسک
March 22, 2024
 

حصص بازار میں آج 20 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رہی— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 265 پوائنٹس کم ہوکر 65151 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 477 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم  آج کم ترین سطح 65056 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 20 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوکر 9170 ارب روپے ہے۔