LIVE

اسلام آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 3 افراد قتل

ایاز اکبر یوسف زئی
March 22, 2024
 

اسلام آباد میں سہالہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر تصادم میں 3 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی لڑ پڑے اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سےہیں اور فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی)  اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔