LIVE

یوم پاکستان: تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور

ویب ڈیسک
March 23, 2024
 

فوٹو: پاکستانی سفارتخانہ تہران/ ایکس

84 ویں یوم پاکستان کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا ہے۔

ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے شکر گزار ہیں۔