LIVE

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

ویب ڈیسک
March 23, 2024
 

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی— فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔