LIVE

خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

ابوبکرصدیق
March 23, 2024
 

خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے: مشیراطلاعات— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امدادی رقم حوالے کی جائے گی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔