LIVE

یوم پاکستان تقریب میں لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانیوالے دکاندار کی بہادری کا اعتراف

ویب ڈیسک
March 23, 2024
 

23 مارچ کی پریڈ میں اچھرہ لاہورمیں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے مسیحی دکاندارجانسن طارق کی بہادری کا اعتراف کیا گیا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں شریک جانسن طارق کو شرکا نے تالیاں بجا کرخراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں مسیحی نوجوان نے لباس کی وجہ ہراساں کی گئی خاتون کو اپنی دکان میں پناہ دی تھی اورکسی بھی خوف کوخاطرمیں لائے بغیرپولیس کی آمد تک خاتون کی حفاظت کی تھی۔