LIVE

یوم پاکستان پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گیا

ویب ڈیسک
March 24, 2024
 

استنبول کے تاریخی باسفورس پل کو بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ سے روشن کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

یوم پاکستان پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی یوم پاکستان منایا گیا اور دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔

برج خلیفہ کے سنگم برج پارک میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس کے علاوہ استنبول کے تاریخی باسفورس پل  کو بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ سے روشن کیا گیا۔

باسفورس پل کا منظر— فوٹو: سوشل میڈیا