LIVE

خواجہ سراؤں کیخلاف ہراسانی میں اضافہ لیکن تحفظ کے اقدامات نہیں ہو رہے: شہزادی رائے

ویب ڈیسک
March 24, 2024
 

کراچی پریس کلب کے باہر شرکا نے پلے کارڈ اٹھا کر خواجہ سراؤں کے خلاف پرتشدد واقعات کے خلاف نعرے لگا کر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا— فوٹو: فائل

خواجہ سرا رہنما اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں خواجہ سرا کمیونٹی کی کی پہلی رکن شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواجہ سراؤں کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مگر ان کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے عورت مارچ اور مورت مارچ کی جانب سے خواجہ سراؤں پر ہونے والے تشدد اور ہراسانی کے خلاف احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ ملک میں خواجہ سراوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حفاظت نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر انتہاپسندوں کے ہجوم نے حملہ کیا لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی مذمت تک نہیں کی۔

اس موقع پر شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر خواجہ سراؤں کے خلاف پرتشدد واقعات کے خلاف نعرے لگائے اور  سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔