LIVE

جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
March 24, 2024
 

 لاشوں کی شناخت اور واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس/ فائل فوٹو

جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔