LIVE

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

حیدر شیرازی
March 24, 2024
 

وفاقی دارالحکومت میں بھی جلسے کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تو انہیں حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے: پی ٹی آئی رہنما_فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

 جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر  عامر مسعود مغل نے دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بناکر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل نے اس معاملے پر دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر مغل نے کہا کہ اگر حکومت دارالحکومت میں بھی جلسے کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔