LIVE

رحیم یار خان: چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، ٹکٹ چیکر گر کر زخمی

اسلم ملک
March 24, 2024
 

حکام کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا—فوٹو: فائل

لیاقت پور میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق لیاقت پور میں بہاالدین زکریا ایکسپریس کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔

حادثے میں ٹکٹ چیکر گر کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر  ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔