LIVE

ننکانہ صاحب میں ریچھ کا تماشہ دکھانے والے 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
March 24, 2024
 

ننکانہ صاحب میں ریچھ کا تماشہ دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 افراد بابا نولکھ ہزاری کےعرس پر ریچھوں کو بازارمیں گھما رہے تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ پانچوں افرادکوریچھوں سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا اور اب متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالےکر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی اور ریچھوں کو لاہور کے چڑیا گھر شفٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ظلم کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اگلے 10 دنوں کیلئے کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی۔