LIVE

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

نوشین یوسف
March 26, 2024
 

صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا: فوٹو: ایکس

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری سے  وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدر آصف زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر  اور  وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار  بھی کیا۔

صدر اور  وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پربھی گفتگو کی۔