LIVE

محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں شامل

فیضان لاکھانی
March 26, 2024
 

فوٹو: فائل

محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کے نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔