LIVE

کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری دے دی

ایاز اکبر یوسف زئی
March 26, 2024
 

بورڈ کی منظوری سے پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے— فوٹو: فائل

 وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ کی منظوری سے پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سےخصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز  اور 4 سرکاری افسران شامل کرنےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے بھی ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز  ہونے والے  پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اےکی تنظیم نو  اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔