LIVE

ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار

ویب ڈیسک
March 27, 2024
 

فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں: رؤف صدیقی/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں البتہ وہ ایم کیوایم کےامیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔

دوسری جانب نجیب ہارون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا،  20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کےساتھ ہوں۔