LIVE

معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودا گگر تحفظ یافتہ قرار

ویب ڈیسک
March 27, 2024
 

جنگلی پودےگگر کو تحفظ یافتہ قرار دینے سے متعلق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودے گگر کو تحفظ یافتہ قرار دے دیا۔

جنگلی پودے گگر کو تحفظ یافتہ قرار دینے سے متعلق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت جنگلی پودے گگر کو تحفظ یافتہ قرار دیا گیا ہے، حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائےگی۔

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جاوید مہر نے بتایا کہ گگر صوبے سندھ کا مقامی جنگلی پودا ہے، نایاب پودے کی ٹہنی پر تیز دھار چھری سے زخم لگا کر'گوند' نکالی جاتی ہے۔

جاوید مہر کے مطابق گوند نکالنے سے کچھ عرصہ میں پودےکی موت واقع ہوتی ہے، گگر سے حاصل گوند کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔