LIVE

پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکے کی فائرنگ، کلرک زخمی

ام فروا
March 27, 2024
 

نوجوان کی فائرنگ سے کلرک انس کی حالت خطرے سے باہر ہے: ترجمان یونیورسٹی— فوٹو:فائل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لڑکے نے فائرنگ کرکے کلرک کو زخمی کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ترجمان نے بتایاکہ یونیورسٹی کلرک نے نوجوان کو لڑکی کو چھیڑنے سے روکا تو لڑکے نے فائرنگ کردی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ نوجوان کی فائرنگ سے کلرک انس زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس تحقیقات سے ہی واقعے کے محرکات کا علم ہوسکے گا۔