LIVE

ویڈیو: اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

پاکستانی شوبز  انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار  اپنے والد سے ملاقات نے انہیں جذباتی کر دیا۔

اداکارہ صاحبہ بیشتر انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پرورش سوتیلے باپ نے کی ہے کیونکہ ان کے سگے والد اور والدہ کے درمیان علحیدگی ان کی پیدائش سے قبل ہی ہوگئی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار کی گئی ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'زندگی میں پہلی بار  والد سے ملاقات ہوئی۔'

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔