LIVE

رمضان اسپیشل : افطار میں آج چکن برگر بنائیں

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

 چکن برگر کی ریسیپی آزماکر افطار میں تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل

درکار اجزا:

برگر بن۔ 4عدد

تیل۔ ایک کھانے کا چمچ

پیاز (پسی ہوئی )۔ تین کھانے کے چمچ

ٹماٹر پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

چکن کا قیمہ۔ آدھا کپ

پانی۔ ایک کپ

گاجر (چھوٹی کٹی ہوئی)۔ ایک کپ

پھلیاں۔ ایک کپ

انناس کے ٹکڑے۔ آدھا کپ

چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل (تلنے کیلئے)۔ تین کھانے کے چمچ

ترکیب:

برگر بن کو تیل کی مدد سے دونوں طرف سے سینک لیں۔ اب تیل گرم کر کے دو منٹ پیاز بھونیں اور اس میں سر کہ کے علاوہ باقی تمام چیزیں ڈال دیں۔

 پھل سبزی کےچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، پھر انہیں6 سے 8 منٹ ڈھک کر مدھم آنچ پر پکائیں۔ 

چمچ ضرورت کے مطابق چلائیں، سبزی گَل جائے تو سرکہ ڈال دیں،  اب چکن کے کباب بناکر اوپر سبزی ڈالیں اور اپنی پسندیدہ سوس کو برگر بنانے میں استعمال کریں۔