LIVE

ملک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی

ویب ڈیسک
March 29, 2024
 

مارچ کے مہینے میں ایک روپیہ 16 پیسےکم ہوا ہے— فوٹو:فائل

ملک میں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ مارچ کے آخری روز 8 پیسے کم ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاو277 روپے 99 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے جبکہ مارچ کے مہینے میں ایک روپیہ 16 پیسےکم ہوا ہے۔ 

فروری کے اختتام پر ڈالر کی قدر 272 روپے 11  پیسے تھی۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 14 پیسے کم ہوکر280 روپے 27 پیسے ہے۔