LIVE

عدلیہ کو اہم ایشوز سے فراغت ہو تو ایف بی آر محصولات بھی توجہ کے مستحق ہیں: خواجہ آصف

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ہو تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولات بھی توجہ کے مستحق ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 102 ارب، ہائی کورٹوں میں 742 اور ٹریبونلز میں 1700 ارب کے کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں، کوشش میں ہوں کہ پتا چلے کہ یہ سلسلہ کب سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن ایف بھی آر نے زیادہ لفٹ نہ کرائی، یہ سب ایف بی آر، ٹیکس نا دہندہ اور دیگر کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ 2 ہزار 5 سو 44 ارب روپے ہمارے بہت سے دکھ دور کر سکتے ہیں، صحت تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں۔

خواجہ آصف قرض اور آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے یہ محصولات مذاکرات کے ذریعہ طے کیے جا سکتے ہیں۔