LIVE

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعتراضات پر لطیف کھوسہ نے جواب دیدیا

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

سینیئر رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے: کور کمیٹی کا اعتراض— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کی جانب سے اعتراضات پر پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے جواب دیدیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں اس بات پر اعتراض کیا گیا تھا کہ سینیئر رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے اپنے چیف جسٹس پر اعتراض کے بعد پارٹی میں دو آرا تھیں کہ وہ (لطیف کھوسہ) عدالت میں پیش ہوں یا نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری تھا۔

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اس حوالے سے ان سے مطمئن ہے۔