LIVE

روس کا ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

 روس کے علاقے استاورپول میں بم دھماکے کی سازش ناکام بنا کر 3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے : روسی حکام/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس نے ملک میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی حکام نے روس کے علاقے استاورپول میں بم دھماکے کی سازش ناکام بنانے اور  3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار  کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کے گھر پرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کےدوران آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور ایک کلوگرام کیلیں برآمد کی گئیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والوں کا تعلق وسط ایشیائی ملک سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے 144 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔

روس نے حملے کے الزام میں 4 افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور روسی حکام کے مطابق گرفتار افراد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں حملے کے بعد یوکرین پہنچنے پر انعام دینے کا کہا گیا تھا۔