LIVE

رمضان میں کھانے کی لذت بڑھائیں فش ملائی سیخ کباب سے

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

مزے دار فش ملائی سیخ کباب کو بنانے کی ترکیب نہایت آسان ہے/ فائل فوٹو

اجزاء: فش قیمہ ½کلو، سفید اور کالی مرچ ایک کھانے کا چمچہ، الائچی پاؤڈر ½کھانے کا چمچہ، نمک ایک کھانے کا چمچہ، زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچ 2عدد، ہرادھنیا ¼کپ، بریڈ کرمب ½کپ، کریم 4 کھانے کے چمچے، پیاز تلی ہوئی 4کھانے کے چمچے، لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ، انڈا ایک عدد۔

ترکیب: ہرا دھنیا اور ہری مرچ باریک کاٹ لیں، فش قیمے میں سب کچھ مکس کرلیں اور سیخ پر سیخ کباب بنا کر ہلکے تیل میں فرائی کرلیں۔ 

سنہرا ہونے پر فش ملائی سیخ کباب کو اتارلیں اور گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں۔