LIVE

اعتکاف میں بال اور ناخن کاٹنے کا کیا حکم ہے؟

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

اگر کسی شخص کے ناخن یا بال بڑھ جائیں اور وہ اعتکاف میں بیٹھ جائے تو حالتِ اعتکاف میں ناخن کٹوانا یا بال کٹوانا جائز ہے یا نہیں؟/ فائل فوٹو

سوال: اگر کسی شخص کے ناخن یا بال بڑھ جائیں اور وہ اعتکاف میں بیٹھ جائے تو حالتِ اعتکاف میں ناخن کٹوانا یا بال کٹوانا جائز ہے یانہیں؟ جب کہ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اعتکاف کے دوران ناخن اور بال کاٹناناجائز ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب : اعتکاف میں بال اور ناخن کاٹنے کی اجازت ہے، مگر چادر وغیرہ بچھا کر کاٹے جائیں۔ (فتح الباری(۲۲۰/۴) الشامیۃ (۴۴۵/۲)