LIVE

خیرپور: صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنےکا واقعہ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
March 30, 2024
 

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دم گھنٹنے کی وجہ سے بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا/ فائل فوٹو

خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

بچوں کے لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں  تصدیق کی گئی ہے کہ تینوں بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سےہوئی جب کہ ایک بچے  کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تاہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور تین زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔