LIVE

ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لی جانیوالی پی آئی اے ائیرہوسٹس ملازمت سے معطل

افضل ندیم ڈوگر
March 30, 2024
 

خاتون آج شام کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچیں گی، فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی: ذرائع

کینیڈا کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر حراست میں لی جانے والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا۔

 ذرائع پی آئی اے کے مطابق خاتون آج شام کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچیں گی، فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پی آئی اے ائیر ہوسٹس کو ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر زیرحراست رکھا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور میزبان تعینات نہیں کیا گیا، فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے جب کہ  حنا ثانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔