LIVE

میٹرک امتحانات میں شفافیت برقرارنہ رکھنے پر چیئرمین لاہور بورڈ معطل

ام فروا
March 31, 2024
 

فوٹو: فائل

میٹرک امتحانات میں شفافیت برقرارنہ رکھنے پر چیئرمین لاہور بورڈ اور کنٹرولرامتحانات کو  معطل کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر دونوں افسران کو معطل کیا گیا۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمشنرکو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات میں امتحانی سینٹرز میں نقل کے باعث وزیر تعلیم بورڈ حکام سے نالاں تھے۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ  امتحانات میں شفافیت یقینی رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے، امتحانات کی شفافیت یقینی رکھنےکے لیے آخری حد تک جائیں گے۔