LIVE

سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، 11 پر الیکشن خطرے میں

ویب ڈیسک
March 31, 2024
 

سینیٹ کی 48 خالی نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لیے گئے جبکہ باقی 30 نشستوں پر انتخاب دو اپریل کو ہو گا۔

 خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن خطرات سے دوچار ہے، صوبائی حکومت مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر بدستور بضد ہے۔

الیکشن کمیشن پہلے ہی تنبیہ کر چکا ہے کہ اگر ارکان کو حلف نہ دلوایا گیا تو کمیشن خیبر پختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا، صوبائی حکومت اس معاملے پر پیر کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، سینیٹ کی 30 خالی نشستوں کے لیے 59 امیدوار میدان میں ہیں، سندھ کی 12، خیبر پختونخوا کی 11، پنجاب کی5 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔

 بیلٹ پیپر کی طباعت اور ریٹرننگ افسران کو الیکشن مواد کی ترسیل کا کام مکمل ہو گیا ہے۔