LIVE

ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ملک کے 10 لاکھ دکانداروں کی رجسٹریشن آج سے شروع

ویب ڈیسک
April 01, 2024
 

 تاجر دوست اسکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی/فوٹوفائل

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے 10 لاکھ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے رجسٹریشن آج سے ہوگی۔

دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے تاجر دوست اسکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

 ایک سے زیادہ شہروں میں کام کرنے والے بین الاقوامی یا قومی کاروبار پر تاجر دوست اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔

دوسری جانب فرنیچر تزئین و آرائش کے شورومز، جیولرز، کاسمیٹکس اسٹور، کریانہ، میڈیکل، ہارڈ ویئر، گوشت، سبزی اور پھل کے دکاندار وں کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔