LIVE

گوجرخان میں چرچ میں آگ لگنے سے بیشتر حصہ، سامان اور کتابیں جل گئیں

ویب ڈیسک
April 01, 2024
 

راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر واقع چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آگ لگنے سے چرچ کا بیشتر حصہ، سامان اور کتابیں جل گئیں۔ واقعے کے خلاف مسیحی برادری نے مظاہرہ کیا۔

تھانہ گوجرخان میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی  لہٰذا ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اس حوالے سے گوجر خان پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا کسی کی شرارت ہوسکتی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔