LIVE

سندھ پولیس میں ایک ہزار سے زائد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتیاں شروع

افضل ندیم ڈوگر
April 02, 2024
 

محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا/ فائل فوٹو 

سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز کر دیا گیا۔

 اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 1046 بھرتیوں میں 157 خواتین اور 53 اقلیتی امیدواروں کو اے ایس آئی کے گریڈ 11 کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ 

خط کے مطابق کراچی رینج میں 38 اقلیتی اور 113 خواتین سمیت 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔ 

اس کے علاوہ حیدرآباد رینج کے لیے 154، میرپور خاص 23، شہید بے نظیر آباد 39، سکھر 38 اور لاڑکانہ رینج میں 39 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔