LIVE

بہاولنگر: مقدمہ قتل میں پیشی پر جانیوالے دو بھائی فائرنگ سے قتل

ویب ڈیسک
April 02, 2024
 

واقعہ کھوڑا کھوہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی گئی: پولیس/ فائل فوٹو

بہاولنگر میں  موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کھوڑا کھوہ کے قریب پیش آیا جہاں  موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، مقولین قتل کے مقدمہ پرپیشی کیلئے عدالت جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔