LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک
April 02, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 89 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 886  پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66 ہزار 859 رہی۔ بازار میں آج 23 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 392 ارب روپے ہے۔