LIVE

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی

فیضان لاکھانی
April 02, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں ہوگی، ہیوسٹن میں ہونیوالے ایونٹ میں مردوں کی 27 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان مینز اور ویمنز ٹیمیں دونوں ایونٹس میں شرکت کریں گی، ہر ٹیم انڈر 19 ایج گروپ کے 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔