LIVE

امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ

ویب ڈیسک
April 03, 2024
 

ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکا نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا: چینی صدر— فوٹو: فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبر سکیورٹی خدشات سمیت مختلف معاملات  پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکا نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے۔