LIVE

تراویح کے بعد اجتماعی دعا

ویب ڈیسک
April 03, 2024
 

فوٹو: فائل

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: 

رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کی جماعت کے بعد امام اجتماعی دعا کرا سکتا ہے یانہیں؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب : 

تراویح کے ختم پر اجتماعی دعا کرنا درست ہے، سلف کا یہ معمول رہا ہے اور اکابرین سے بھی متوارث ہے، تاہم اسے لازم نہ سمجھاجائے اور دعا نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جائے، ورنہ یہ عمل بدعت بن جائے گا۔