LIVE

نماز عید کی شرائط

ویب ڈیسک
April 03, 2024
 

نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں میں فرق ہے/ فائل فوٹو

سوال: نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟

جواب: نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں میں فرق ہے۔

 نماز جمعہ میں خطبہ شرط ہے، بغیر خطبہ کےجمعہ کی نماز صحیح نہیں جب کہ نماز عید میں خطبہ سنّت ہے۔ 

جمعہ کا خطبہ نماز سے پہلے ہوتا ہے اور نماز عید کا خطبہ نماز عید کے بعد ہوتا ہے۔